21
لاہورکے علاقے کاہنہ میں یکم اکتوبر کو 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والا درندہ صفت باپ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق درندہ صفت باپ نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر لے گیا تھا اس نے ان سب کو تصویر بنوانے کا جھانسہ دے کر نہرمیں پھینک دیا تھا جس میں سے تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں لیکن ایک بچی نہ مل سکی تھی -اس المناک سانحے کے بعد پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا تھا اور ملزم عظیم پولیس حراست میں تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو چوتھی بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھاکہ پانڈوکی نہر کے قریب اس کے دو ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم مارا گیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔