اپنے شوہر کو راہ راست پر لانے کے لیے بھارتی ادکارہ شلپا شیٹھی کی انوکھی منت

بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی نے حال ہی میں اپنے نئے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کی اور اس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

ویڈیو میں، پرجوش اداکارہ کو گردن کے اوپر سے اپنے بالوں کوپہلے مشین سے کٹواتے اور پھر گھماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنے کٹے ہوئے بال دکھاتی ہیں اور اپنے پرستاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بھر پور موڈ بھی بناتی ہیں ۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو نے ان کے لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا اور وہ اس کے عجیب و غریب بال کٹوانے کی وجہ جاننے کے لیے بے چین تھے۔

اب بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے عجیب و غریب بال کٹوانے کی وجہ ان کے شوہر راج کندرا تھے۔

ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شلپا نے فیشن کی وجہ سے اپنے آدھے بال نہیں تراشے بلکہ انہوں نے منت مانی تھی جو پوری ہوگئی۔

اداکارہ نے مبینہ طور پر فحش مواد کے مقدمے میں شوہر راج کندرا کی ضمانت پر رہا ہونے پر اپنے سر کا ایک حصہ منڈوانے کے لیے ’منت‘ رکھی تھی۔

شلپا کی منت پوری ہوئی اور اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے اداکارہ نے اپنے بال گردن کے اوپر مونڈ لیے۔لیکن انھوں نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منت بھی پوری کرلی بال بھی ترشوالیے اور ایسی جگھہ سے بال کٹوائے کہ کسی کو پتہ نہیں چل سکتا کہ ان کا آدھا سر اب گنجا ہے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ