اپنی باقی زندگی مدینے میں نوکری کرنا چاہتا ہوں ؛شعیب اختر کی خواہش

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے فاسٹ باؤلر جس سے دنیا بھر کے مشہور ترین بیٹسمین بھی کھیلنے سے ڈرتے تھے آج کل میڈیا پر اکثر نظر آتے ہیں وہ بہت عاجز مزاج شخص ہیں اور کوئی بات پبلک سے نہیں چھپاتے -انہیں دین سے بہت لگاؤ ہے -وہ اکثر اپنی گفتگو میں سرکاردوعالم اور اہلیبیت کا تزکرہ کرتے ہیں -حج اور عمرہ کے ساتھ ساتھ زیارات کا شرف بھ حاصل کرچکے ہیں -شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج اکبر تھا ، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلایا ۔ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔

 

 

شعیب اختر نے بتایا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع تو نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو اور صرف عبادت کی طرف دھیان رہے –

جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنی عزت ،دولت اور شہرت کے بعد بھی کوئی خواہش ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل