اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم ملاقاتیں

آج الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 فروری کی تاریخ دینے کے بعد بھی سپریم کورٹ مطمئن نہ ہوئی اور الیکشن کمیشن کو حکم جاری کردیا کہ صدرمملکت کے مشاورت کریں آج ہی تایخ کا فائنل فیصلہ کریں اور کل آکر عدالت میں جمع کروائیں -اس کے بعد پہلے اٹارنی جنرل اور پھر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے ملاقات کی
عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت سے مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ایوان صدر پہنچے۔اٹارنی جنرل نے صدر مملکت عارف علوی کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا ، اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن حکام کی صدر سے ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 90 روز میں الیکشن کروانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔اس حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے ملاقات کرکے 3 تاریخیں تجویز کیں اور کہا کہ موسم کی صورتحال کو دیکھ کر 11 فروری بروز ہفتہ الیکشن کروادیے جائیں -سپریم کورٹ کےاس فیصلے کے بعد کل سپریم کورٹ عام انتخابات کی فائنل تاریخ کا اعلان کرے گا -عمومی خیال یہی ہے کہ کل 11 فروری الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری