آزاد کشمیر کی ایک دلیر بیٹی عزم و ہمت کی تصویر بن گئی -اور اس نے اپنے خلاف ہونے والے ظلم پر زبان کھولنے کا فیصلہ کرلیا -آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے اپنے سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ خاتون نے پریس کلب میں سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہیز میں گاڑی اورسونےکے زیورات مانگےگئے جو نہ ملنے پر سسرالیوں نے تشددکیا۔
نوائے جوہر نیوز نیٹ ورک
میرپور(آزاد کشمیر)۔۔۔۔۔ نوبیاہتا دلہن کی اپنے سسرالیوںکے خلاف پریس کانفرنس،دلہن نےپریس کانفرنس میںانکشاف کیاکہ اسے جہیز میں گاڑی اور طلائی زیورات نہ لانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنے تحفظ کیلئے فیملی کورٹ کی زنجیر عدل ہلاوں گی— نوائےجوہر۔ Nawaejauhar (@nawaejauhar) May 29, 2023
نجی ٹیوی چینل کی خبر کے مطابق مطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی اس پر اس لیے ظلم شروع کردیا گیا کہ وہ اپنے ساتھ سونا اور گاڑی نہیں لائی -نئی نولی دلہن کا کہنا تھا کہ اپنے تحفظ کے لیے میں نے فیملی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت سے انصاف کی منتظر ہوں۔ دوسری جانب لڑکی کے سسرال ولوں نے اسے نجی معاملہ تو قرار دے دیا مگر اب یہ معاملہ نیشنل چینل کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھے گا اور لڑکی کے سسرال والوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا –