اٍفغانستان نیدر لینڈ کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں نمبر پر آگیا

ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو با آسانی7وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی فتح اپنے نام کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان سے آگے نکل گیا ۔ افغانستان نے180رنز کا ہدف 32 ویں اوور میں 7 وکٹوں کےنقصان پر پورا کر لیا ، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز10، ابراھیم زردان 20اور رحمت شاہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حشمت اللہ شاہدی 56 اور عظمت اللہ 31 رنرز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز کی پوری ٹیم46.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی نیدر لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر اوپنرز ویزلے باریسی اور میکس او ڈاوڈ نے اننگ کا آغاز کیا ۔ میکس او ڈاوڈ 42 پر رن آوٹ ہوئے۔ کولن ایکرمین 29 بنا پائے ۔باس ڈیلیڈ صرف 3 رنز اور کپتان سکاٹ ایڈورڈ کوئی رن نہ بنا سکے سبرینڈ نے 58 رنز بنائے وہ بھی رن آوٹ ہوئے۔ ثاقب ذوالفقار 3 اور لوگن وین بیک 2 اور ریلوف وینڈر 11 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔یوں 46.3 اوورز پر ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاول وین 4رنز پر ایل بی ڈبلیو جبکہ آریان ڈٹ 10 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
واضح رہے کہ دونوں حریف ٹیمیں اب تک 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچز جیت چکی جبکہ افغانستان کی پرفارمنس ففٹی ففٹی رہی یعنی 3 میچز جیتے۔ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر جبکہ افغانستان آج اپنا چوتھا میچ جیت کو پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی