اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے مہینے کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر میں بھی 29.56 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 2571.41 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اتوار کو اگست 2022 کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 227.19 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 244.95، مٹی کا تیل 201.07 اور ایل ایس ڈی 191.32 روپے فی لیٹر ہو گی۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ