حکومت نے غریبوں میں آٹا مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تو غریب عوام کی ایک بڑی تعداد آٹے کے حصول کے لیے امڈ آئی جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں حادثات کی خبریں آنے لگیں -اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ حبس کے سبب بہت سے افراد بے ہوش بھی ہوئے -آج اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین بے ہوش ہو گئیں جس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔
دیپالپور سستا آٹا سٹال انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی بھگدڑ مچ جانے سے4خواتین بے ہوش2خواتین تشویشناک حالت میںDHQاوکاڑہ منتقل کر دیا2خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے۔ @okarapolice
توں کی جانے یا امیرا
روٹی بندہ کھا جاندی اے pic.twitter.com/CKlTxMDnyv— عاطف رانگھڑ راجپوت (@MatifIqbal5) March 21, 2023
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھگدڑ مچنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعئی انتظامیہ کو ان خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کمشنر ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔اُدھر پاکپتن میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہری پر پولیس نے تھپڑوں کی بارش کر دی شہری نے بدانتظامی کی شکایت کی تھی جس کے بعد پاکپتن پلے گراؤنڈ پوائنٹ پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔