اومیکرون جلد دنیا کے ہر گھر پر دستک دینے والا ہے : بل گیٹس

دنیا میں کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون نے نظام زندگی کو مفلوج کرنا شورع کردیا اومیکرون نے کرسمس منانے والوں کو بھی پریشان کردیا کرسمس تقریبات سے قبل یورپ اوامریکہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا صرف امریکہ میں ایک دن میں 180000 سے زائید لوگ کرونا کا شکار ہوئے جبکہ انگلینڈ میں بھی ایک لاکھ افراد میں کرونا کے اومیکرون ویرئنٹ کی تشخیص ہوئی

 بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔بھارت میں وائرس کی نئی قسم کے کیسز کی تعداد 213 ہو گئی ہے

 کیسز کے سبب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کرسمس کے ساتھ ساتھ نئے سال کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اسرائیل نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 60سال سے زائد عمر کے افراد طبی عملے کو ویکسین کا چوتھا ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ پیرس نے پہلے ہی نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ جرمنی نے ان تقریبات میں لوگوں کی تعداد کو 10 لوگوں تک محدود کردیا ہے جبکہ نائٹ کلب بند کرتے ہوئے فٹبال میچز سمیت بڑے مجمعوں اور تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔

جرمن چانسلر اولف شولز نے کہا کہ یہ کئی تقریبات یا یا کئی لوگوں کے ساتھ پارٹیز منانے کا وقت نہیں ہے۔ادھر آسٹریا میں نئی پابندیاں لاگو کرتے ہوئے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کھولنے اور لوگوں کی بلاضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا