اوبر ، کریم سعودی حکومت کو 100 ملین ڈالر کا ٹیکس بل ادا کریں گے

ریاض: سعودی عرب کئی ٹیکنالوجی فرموں بشمول اوبر ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ اور اس کی دبئی میں قائم ذیلی کمپنی کریم سے لاکھوں ڈالر مالیت کے ٹیکس بل وصول کر رہا ہے۔

اوبر اور کریم کا مشترکہ بل تقریبا 100 ملین ڈالر کا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوے اس تنازعے سے متعلق ہیں کہ پچھلے کچھ سالوں سے واجب الادا ٹیکس کا حساب کیسے لگایا جائے اور اس میں دیر سے ادائیگی کے لیے بھاری جرمانے شامل ہیں۔

پاکستان اور دیگر بھی کئی ممالک میں اوبر اور کریم نے اپنا خوب بزنس چمکایا ہے۔

لیکن پاکستان جیسے ملک میں جہاں زیادہ تر شہر منصوبے سے نہیں بنائے گئے، اوبر اور کریم کی وجہ سے گاڑیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رش بڑھ رہا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے لیے بہترمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے