انگوراڈہ اورٹانک میں دہشت گردوں کے حملے میں 8 جوان شہید

پاکستانی فوج کے جوانوں کا دھرتی کو خون دے کر محفوظ کرنے کا المناک سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند روز سے اس میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے اور دہشت گردوں نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین تصادم 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب انگور اڈہ کے علاقے میں ہوا۔ اس کے نتیجے میں، دو دہشت گرد مارے گئے


آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ایس ایس جی کمانڈو میجر شجاعت حسین اور نصیر آباد کے شیر جوان 27 سالہ سپاہی عمران خان نے ’’بہادری سے لڑتے ہوئے‘‘ جام شہادت نوش کیا۔

مارے گئے وطن دشمن دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔

فورسز نے ٹانک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 جوان شہید

علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں’۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف