انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کوہلی الیون کا دھڑن تختہ کردیا انڈیا کو ایک اننگ اور78 رنز سے شکست

انگلینڈ کی ٹیم نے جے روٹ کی زیرقیادت انڈیا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں چاروں شانے چت لٹادیا بڑے بلند بانگ دعوے کرنے والی انڈیا کی ٹیم انگلینڈ کا پہلی اننگ کا 432 رنز کا ہدف دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی- اس طرح انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگ اور 78 رنز سے ہرا دیا اس طرح 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی اگرچہ انڈیا نے اس سیریز میں ایک ٹیسٹ جیت رکھا ہے مگر آج اس اس شکست کے ذریعے جو ہزیمت اٹھانی پڑی وہ بیان سے باہر ہے

IMAGE SOURCE; Free Presss General

میچ کا آغاز ہندوستان نے ٹاس جیت کر کیا مگر ان کا یہ فیصلہ ایک بھیانک خواب ثابت ہوا جب ان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 78 پر آؤٹ ہوگئی ویرات کوہلی بھی 7 رنز پر ہمت ہار گئے- اسکے جواب میں انگلینڈ کا جواب حیران کن تھاانگلینڈ کی جانب سے دونوں اوپنرز نے ففٹیاں بناکر ٹیم کو 132 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا اس کے بعد ہر بار کی طرح جو روٹ ایک بار پھر مرد بحران بنے اور 123 رنز کی زبردست اننگ کھیل ڈالی ان کا بھرپور ساتھ ملان نے دیا انھوں نے70 رنز بنائے اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 432 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی انڈیا کو 350 رنز سے زیادہ کی لیڈ کا دباؤ پہاڑ محسوس ہوا اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے لگاتار گرتی رہیں اگرچہ پجارا روہیت اور کوہلی نے کچھ مزاہمت تو کی مگر وہ میچ بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے

اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ باآسانی جیت لیا اب دیکھتے ہیں کہ ھندوستانی سورما چوتھے ٹیسٹ میں کس طرح انگلینڈ کا سامنا کرتے ہیں

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز