انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بابر الیون کو جکڑ لیا ؛77 رنز پر 2کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ولیم سن کی شاندار ان بیٹن ڈبل سنچری کی بدولت کیویز کی میچ پر گرفت مظبوط ہو گئی -نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 612 رنز بناکر اننگ ڈیکلیر کردی جس کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑاگئی اور پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے اور اسے 97 رنز کا خسارہ ہے، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 438 رنز بنائے تھے جس میں بابر اور نعمان کی سنچریاں شامل تھیں -وکٹ کیپر سرفراز نے 86 رنز کی شاندار اننگ کھیلیتھی مگر ان کی وکٹ کیپنگ کی خراب کارکردگی نے ان کے لیے بڑے مسائل پیدا کردیے ہیں –

 

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5 ،نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ لی۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ عبداللہ شفیق 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد شان مسعود بھی صرف 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے

 

 

۔دن کے آخری لمحات میں نائٹ واچ مین نعمان علی بیٹنگ کیلئے آئے۔ کھیل ختم ہوا تو امام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ایسا لگتا ہے کہ کل کا دن پاکستانی ٹیم کے لیے سخت امتحان کا دن ہوگا اور اگر وہ یہ ٹیسٹ بھی ہار گئے تو ہوم گراؤنڈ میں یہ ان کی مسلسل چوتھی شکست ہوگی-

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور