انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی بیمار : پریکٹس بھی نہ کرپائے

17سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس کے بیشتر کھلاڑی معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں -اس میں حیرانی کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنے ساتھ اپنا باورچی بھی لے کر آئی تھی مگر یہاں کی آب و ہوا کے سبب ان کو وائرل انفیکشن ہوگیا جس کے سبب ٹیم آج گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے بھی نہ اتر سکی -طبیعت خراب ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیدیا۔انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑی جن میں ہیری بروک، زیک کر الی، اولی پاپ، جوروٹ اور کیٹن جیننگز اور کپتان بین سٹوکس طبیعت ناسازی کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے-

 

انگلش کپتان کی طبیعت ناسازی کے باعث پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا.اس سے پہلے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال پاکستان آکر کھیلنے سے معزرت کرلیتھی مگر پھر 2022 میں یہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے پہنچ گئی تھی اور ان دونوں ٹیموں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی