انگلینڈ نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انگلش اوپنرز نے کھل کر پاکستانی باؤلرز کی دھنائی کی او ر لنچ تک بنا نقصان کے 174 رنز بناڈالے اس کے بعد دوسرے سیشن میں انگلینڈ نے 121 رنز بنائے اور اس دوران ان کی 3 وکٹین گریں مگر تیسرے سیشن میں انگلش ٹیم نے پھر پاکستانی کھلاڑیوں کا خوب پھینٹا لگایا اور 21 اوورز میں 174 رنز بنا ڈالے –
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598234997315735552
اس طرح میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا لیے جو اس صدی کا سب سے بڑا سکور ہے اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف� میچ کے پہلے روز 494 رنز بنے تھے – یہ بھی یاد رہے کہ کم روشنی کے با عث آج 75 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا اور انگلینڈ نے 75 اوورز میں 500 سے زیادہ رنز بنا ئے ہیں –