انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے پھر ہرا دیا

�پاکستان انگلینڈ سے ملتان ٹیسٹ بھی ہارگیا اس چرح برطانیہ کو پاکستان پر 2 -0 کی واضح برتری حاصل ہوگئی اور ٹرافی بھی انگلینڈ ٹیم نے جیت لی -دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 353 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا اور آج پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا لیے تھے اس وقت پاکستان کی جیت کے مکانات 78 فیصد تھے مگر پھر نواز اور سعود شکیل یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور پاکستان کے ہاتھ سے جیتا ہاو میچ بھی نکل گیا – آج کے کھیل کی خاص بات سعود شکیل کی بیٹنگ تھی جنھوں نے سخت پریشر میں کمال کارکردگی دکھائی انھوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مگر بابراعظم ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا سکے

 

عبد اللّٰہ شفیق اور محمد نواز نے 45، 45 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 30، ابرار احمد 17 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے 4، جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے میچ میں 11 اور انگلینڈ کے مارک ووڈ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی