انگلینڈ نےانڈیا کی کرکٹ ٹیم کا بھرکس نکال دیا 78 پر ڈھیر ہوگئی

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا -جو پوری ٹیم اور انڈیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور انڈیا کی ساری ٹیم 40 اووروں میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی -روہیت شرما نے 19 اور اجینکے رہانے نے 18 رنز بنائے مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا کے باقی 7 کھلاڑی صرف 22 رنز پر ہی ہمت ہار گئے

IMAGE SOURCE; India .com


انڈرسن اور اوورٹن نے 20 رنز دے کر انڈیا کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبنسن اور کرن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں انڈیا کی 4 وکٹیں صرف 6 گیندوں پر گر گئیں بٹلر نے وکٹ کے پیچھے 5 کیچ پکڑ کر اپنا پورا حصہ ڈالا اس کے جواب میں اسی وکٹ پر انگلینڈ نے بالکل برعکس ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور دونوں کھلاڑیوں برن اور حمید نے 120 رنز کی پارٹنر شپ کی اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود ہیں حمید 60 اور کرن 52رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے

IMAGE SOURCE; HindustanTimes

اس سال 2021میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستان کی ٹیم 100 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی اس وقت پورے ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہے کوئی دھونی کو یاد کر رہا ہے تو کسی کو ڈریوڈ کی اننگ یاد آرہی ہے ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی نے بھی ہورے ہندوستان کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں

گریگ اوورٹن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن زبردست رہا پہلے باؤلرز نے جارہانہ باولنگ کی اور پھر ہمارے بیٹسمینوں نے ٹیم کو بہترین اوہننگ سٹینڈ دیا – انہوں نے کہا کہ انڈیا کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے اس لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی اور ہمیں خوشی کہ کہ ہم ٹاس ہار گئے اور ٹاس ہارنا ہی ھمارے لیے بہتر ثابت ہوا اب دیکھتے ہیں میچ کے دوسرے دن انڈیا کچھ کارکردگی دکھاتا ہے یا اس کی ندامت کا سللہ 5 دن چلنا ہے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے