انڈین آرمی چیف کی ہلاکت کا معاملہ : ہیلی کاپٹرمیں فنی خرابی اتفاقیہ تھی یاتخریب کاری بلیک باکس مل گیا ؛ جلد پتہ چل جائے گا

بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17 وی 5 کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر جو بدھ کو کنور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے، جائے حادثہ سے مل گئے ہیں ۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 میں سے 13 افراد اس وقت مارے گئے جب بدھ کو تامل ناڈو کے کنور میں انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔کیپٹن ورون سنگھ اس حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد شخص ہے جو اس وقت ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

جی پی کیپٹن ورون سنگھ ایس سی، ڈی ایس ایس سی میں ڈائرکٹنگ اسٹاف زخمیوں کے ساتھ فی الحال ملٹری ہسپتال، ویلنگٹن میں زیر علاج ہے – آئی اے ایف نے حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد فوجی افسر کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ہندوستانی حکومت نے کئی گھنٹے کی خاموشی کے بعد ٹویٹر کے ذریعے اس حادثے کو کنفرم کیا تھا کہ گہرے افسوس کے ساتھ، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنرل بپن راوت، مسز مدھولیکا راوت اور جہاز میں موجود 11 دیگر افراد بدقسمتی سے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

بلیک باکس میں محفوظ گفتگو کے بعد علم ہوگا کہ یہ حادثہ تھا یا اس میں تخریب کاری کا عنصر شامل ہے کیونکہ بپن راوت اور انڈین فضائیہ کے سربراہ کے درمیان اختلافات کی خبریں موصول ہورہی تھیں اور ایک ٹی وی شو میں بھی ان کا اختلاف کھل کر سامنے آیا تھا -ہیلی کاپٹر کے حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے