بھارت میں کورونا نے ایک بار پھر پھن پھیلانے شروع کردیے -جس کی وجہ سے پورے بھارت میں پھر سے خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے -۔ وفاقی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز 1396 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ شہری حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 31 فیصد رہی جو 15 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ شہر میں گزشتہ سال 14 جنوری کو مثبت شرح 6 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔نئے کیسز کے ساتھ دہلی میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 21 ہزار 593 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے پانچ اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد دہلی میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 560 ہوگئی ہے۔
۔
تازہ ترین اموات میں سے کووِڈ 19 ایک کیس میں موت کی بنیادی وجہ تھا، جب کہ دیگر چار میں یہ حادثاتی طور پر پایا گیا۔ گزشتہ روز 4,376 افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 1396 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا -اس کے بعد سے بھارت میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ 2 سال قبل بھی کرونا نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔