انڈوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر : ہر روز ایک نہیں دو نہیں تین انڈے کھائیں صحت مند رہیں حاملہ خواتین کے لیے بھی انڈے بےحد فائدہ مند ہیں

ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے ایک مشہور ٹی وی چینل کے کے شو میں کہا ، “آپ ایک دن میںایک سے دوانڈے ضرور کھائیں ۔تین انڈوں کا روزآنہ استعمال کیا جاسکتا ہے ” “اس میں وٹامن اے ، ڈی اور ای ، پروٹین اور ا ومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو آپ کے دل کی صحت کے لیے واقعی اچھے ہیں۔”

ڈاکٹر طاہرہ شاہد کے مطابق ، ایک شخص کو روزانہ ناشتے کے لیے کم از کم ایک انڈالازمی کھانا چاہیے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ یہ کیل ، مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔ مہاسےانڈوں سے نہیں انڈوں میں ڈالے جانے والے ضرورت سے زیادہ مصالحے اور تیل اور گھی کا نتیجہ ہیں۔ ابلے ہوئے یا پکے انڈے لینا بہتر ہے۔ آپ تھوڑے سے زیتون کے تیل کے ساتھ بھنے ہوئے انڈے بھی لے سکتے ہیں۔

انڈے عضلات (مسلز ) کی تعمیر کے لیے مصنوعی پروٹین کے متبادل ہیںاور پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔

ڈاکٹر طاہرہ نے کہا ، “جن لوگوں کو گیسٹرک مسائل جیسے السر اور تیزابیت ہوتی ہے ان کے لیے انڈے کی سفیدی بہترین ہو سکتی ہے۔” “یہ پروٹین کا سب سے مفید ذریعہ ہے۔”

تاہم ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے خبردار کیا کہ کچے انڈے کھانے سے سخت الرجی ہو سکتی ہے۔ وہ خواتین جو حاملہ ہیں انہیں انڈے زیادہ کثرت سے کھانے چاہئیں کیونکہ ان میں وٹامن فولیٹ ہوتا ہے جو دماغ کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔

انڈے کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی اور بھی کئی وجوہات یہ ہیں

یہ سیلینیم کے ساتھ مدافعتی نظام کو صحت مند رکھتا ہے۔
یہ پروٹین کے مواد کے ساتھ جسم کےپٹھوں کی مرمت کرتا ہے۔
یہ حمل کے دوران پیدائشی معذوری کو روکتا ہے۔
یہ عمر سے متعلق اندھے پن کی وجوہات کو روکتا ہے۔
یہ معدنیات اور وٹامن کے ساتھ جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔

IMAGE SOURCE : emedihealth

اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈے انسان میں قوت مدافعت بڑھا تے ہیں اس کےروزآنہ استعمال سے بچے صحتمند اور تندرست پیدا ہوتے ہیں انڈے نظر کے لیے بہت مفید ہیں اور ہماری سکن کو تروتازہ رکھتے ہیں اس لیے انڈوں کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور بیماریوں کو دور بھگائیں اور ہسپتال کے جھنجھٹ سے چھٹکارا پائیں

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا