انڈونیشیاء ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیاء کے صوبے سائوتھ سولاویسی کے علاقے لووو ریجنسی میں پیش آیا جہاں 36سالہ سیریاتی نامی خاتون اپنے بھائی کے گھر جانے کے لیے نکلی تھی۔ اسے بھائی کے ساتھ شہرڈاکٹر کے پاس جانا تھا۔بھائی کو ڈاکٹر سے چیک کروانے کے بعد خاتون اکیلی گھر کی طرف چل پڑی
خاتون اور اس کے بھائی کے گھروں کے درمیان راستہ جنگل گزرتا تھا، جہاں 5بچوں کی ماں کو 30فٹ لمبے اژدھے نے دبوچ لیا اور پھر وہ اسے نگل گیا ۔ جب کافی دیر تک خاتون نہ پہنچی تو اس کے بھائی نے اپنے بہنوئی سے رابطہ کیا، جس پر خاتون کا شوہر پریشان ہو گیا اور بتایا کہ وہ تو کافی دیر پہلے گھر کی جانب چل پڑی تھی ،بحرحال فون بند کرنے کے بعد بھائی اسے تلاش کرنے اسی راستے پر چل نکلا۔
راستے میں خاتون کے شوہر کو بھی وہ اژدھا نظر آ گیا جو خاتون کو نگلنے کے بعد ابھی وہیں موجود تھا۔ اژدھے سے کچھ فاصلے پر خاتون کی چپل بھی پڑی تھی، جسے دیکھ کر آدمی کو یقین ہو گیا کہ اس کی بیوی کو اس اژدھے نے نگل لیا ہے۔ آدمی نے گائوں والوں کو مدد کے لیے بلایا، جنہوں نے اژدھے کو ہلاک کرنے کے بعد کا پیٹ چاک کیا تو اس میں سے سیریاتی نامی خاتون کی لاش برآمد ہو گئی۔