انڈونیشیا : روحوں کو سکون دینے کے لیے خواتین کی انگلیاں کاٹنے کی رسم

انڈونیشیا انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دانی قبیلے میں جب خاندان کا کوئی فرد انتقال کرتا ہے تو گھر کی خواتین کی انگلیاں “اکیپالن” نامی رسم کو پورا کرتے ہوئے کاٹ دی جاتی ہیں، قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ اس طرح آباؤ اجداد کی روحوں کو سکون ملتا ہے اور ان کے گناہوں کے بدلے میں ملنے والی سزاؤں میں بھی کمی آجاتی ہے ۔

 

دانی قبیلے کے لوگ یہ ظالمانہ رسم کیوں کرتے چلے آرہے ہیں اس کے بارے میں ان کا عقیدہ ہے کہ اس عمل کے دوران خواتین کو جو درد محسوس ہوتا ہے اس سے انتقال کرنے والے کی موت کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
تاہم دنیا کے کے لوگوں میں اب کیونکہ شعور آتا جارہا ہے اس لیے انڈونیشیا کے اسی قبیلے میں موجود بعض مردوںً اور زیادہ تر خواتین نے اس رسم کو خوفناک اور وحشیانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکومت اس رسم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی