انٹر بورڈ امتحانات ؛ کراچی کے 38 کالجز میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا

سندھ میں� تعلیم کی حالت جو پہلے بھی ابتر تھی اب اور بگڑ گئی ہے ایک نجی نیشنل چینل کی خبر کے مطابق انٹر بورڈ امتحانات میں کراچی کے 38 کالجز میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا یعنی ہزاروں طلبہ فیل ہوگئے –

انٹر بورڈ امتحانات میں 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے

 

 

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں -کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیئے گئے ہیں، مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔

 

اتنے مایوس کن رزلٹ کے باوجو ر کسی پروفیسر کو برطرف نہیں کیا گیا رجسٹریشن معطل کی گئی ہے جو رشوت کے پیسوں سے دوبارہ بحال ہوجائے گی -اس کے برعکس پنجاب بھر کے پاکستایوں کو بجلی کے بل پر نوٹ لکھ کر بھیجا جانے لگا ہے کہ اسی ماہ بل جمع کرواؤ ورنہ کنکشن کاٹ دیا جائے گا اگر کالج کے پروفیسرز کو بھی نوٹس بھیجے جاتے کہ 100% رزلٹ دو ورنہ برطرف کردیاجائے گا تو ایک بھی بچہ فیل نہ ہوتا اور نہ ہی کالج کی پوری کلاس فیل ہوتی اور نہ ہی ان استازہ کا رزق حرام ہوتا –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان