دوسرے سالانہ پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ 2021 کا انعقاد 5 نومبر کو دبئی میں کیا جا رہا ہے۔
ایوارڈکو چوبیس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ پاکستانی فنکاروں کو موسیقی، اداکاری، فیشن، ٹی وی اور فلم میں کارکردگی کی بنیا دپر دئیے جائیں گے۔ایوارڈ میں نامزد ہونے والوں کا فیصلہ عوام کی رائے پر کیا جائے گا۔

ایوارڈ شوز کا مقصد فنکاروں کو عالمی سطح پہ متعارف کروانا اور انکی پزیرائی و حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اگرچہ سال 2020 فنکاروں کے لیے مشکل رہا کیونکہ اس دوران سینما اور فلم میکنگ کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہو سکا تا ہم یہ ایوارڈ شو ان تمام فنکاروں کو اس مشکل وقت میں بساط بھر کام کرنے کے سلسلے میں دیا جائے گا۔
تمام ایوارڈ حصوں کا فیصلہ عوامی رائے پر کیا جائے گا سوائے ان کے جن کے بارے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ فلاں فلاں مقابلے کا فیصلہ منصفین کریں گے۔

تین طرح کے ایوارڈ اس شو میں دئیے جائیں گے۔
پی آئی ایس اے سپیشل ایوارڈز:
پی آئی ایس اے لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
پی آئی ایس اے گلوبل آئیکون آف دی ائیر 2020
پی آئی ایس اے یوتھ آئیکون آف دی ائیر 2020
چند حصے یہ ہیں۔۔
ڈیجیٹل مواد:
انٹاگرام پر سب سے زیادہ انٹرٹین کرنے والی شخصیت
دنانیر مبین
رمیشا خان
سوینیری
یوخانو
ولیہ نجیب
سوشل میدیا مزاح کا بہترین استعمال:
سی بی اے ارسلان نصیر
دانش علی
جنید اکرم
تابش ہاشمی
وجاہت رؤف (وائس اوور مین)
سال کا بہترین یوٹیوبر
ڈکی بھائی
کچن آمنہ کے ساتھ
مبشر صدیق (ولیج فوڈ سیکریٹ)
شاہویر جعفری
سال کے بہترین ولوگرز
دانیال شیخ
مورو
شاہویر جعفری
شام ادریس ولوگز
یوخانو
سال کا بہترین ٹک ٹاکر
اریکا حق
کنول آفتاب
جنت مرزا
ملک عثمان عاصم
پھلو (توقیر عباس)
فیشن
سال کا بہترین دلہن ڈیزائنر
فراز منان
خدیجہ شاہ
ندا ازور
نومی انصاری
شہلا چتور
بہترین پہناوا تیار کرنے کا ایوارڈ:
جینیریشن
کھاڈی
ثنا سفینہ
ثانیہ مسکاتیہ
زارا شاہجہان
سال کا/کی بہترین ماڈل
ایمل خان
فہمین انصاری
حسنین لہری
ماہا طاہیرانی
مشک کلیم
نمرہ جیکوب
موسیقی
سال کا بہترین گانا
اللہ (علی ظفر، عروج فاطمہ، عابد بروہی)
باری 2 (بلال سعید، مومنہ مستحسن)
آن اینڈ آن (شمعون اسماعیل)
تیری تصویر (بیان)
تم تم (عاصم اظہر)۔۔۔
