کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں گرین بیک کے مقابلے میں مقامی کرنسی 0.28 روپے گر کر 225.40 پر بند ہوئی۔
فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 232 سے 235 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی روپیہ چند ہفتوں سے دباؤ کا شکار ہے کیونکہ پاکستان اور آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے نویں جائزے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا کہ وہ 7 بلین ڈالر کے قرض کے پروگرام کے نویں جائزے پر بات چیت سے قبل اخراجات کم کرے۔