انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

بھارت کے مشہور کھلاڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر صاحب اولاد ہورہے ہیں اگرچہ ان دونوں کی جانب سے تو اس بات کا اعلان نہین کیا گیا مگر بھارتی میڈیا نے ان کی حرکات اور نقل وحمل سے اندازہ لگایا ہے کہ وہ دونوں میڈیا سے کچھ چھپارہے ہیں ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار انوشکاشرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ انوشکا دوسری مرتبہ حاملہ ہیں تاہم انوشکا پہلے بچے کی طرح اپنے حاملہ ہونے کا باضابطہ اعلان بعد میں کریں گی۔ انوشکا ان دنوں ویرات کوہلی کے ہمراہ کسی بھی تقریب میں شرکت یا سفر سے گریز کررہی ہیں اور وہ عوامی مقامات پر نہیں دیکھی جارہیں نہہی کسی فنکشن میں شرکت کررہی ہیں ۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انوشکا شرما کو حال ہی میں شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ میٹرنٹی ہوم میں بھی دیکھا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر تاحال انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا ردعمل سامنےنہ آسکا ہے۔اب یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کا یہ آنے والا نیا مہمان ان کے لیے کتنی خوشخبریاں لاتا ہے کیونکہ اس وقت بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے اورویرات کوہلی بھی اس بھارتی قومی ٹیم کا حصہ ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے کی امید کے ساتھ میدان میں اتری ہے –

۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ