انوار الحق کاکڑ کی تجربہ کار 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

انوار الحق کاکڑ کی تعیناتی کے بعد دوسرا مرحلہ وفاقی کابینہ کی تشکیل تھا جس پر 3 روز تک کام کیا گیا اور آج یہ مرحلہ بھی مکمل ہوا اور 18 رکنی کابینہ اور ان کے محکموں کا اعلان بھی کردیا گیا اور صدر مملکت نے ان سے حلف بھی لے لیا -نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی -سب سے اہم عہدوں کے لیے شمشاد اختر .جلیل جیلانی اور سرفراز بگٹی کا انتخاب کیا گیا –

احمد عرفان اسلم وزیر قانون ہوں گے جبکہ شمشاد اختر نگراں وزیر خزانہ کا منصب سنبھالیں گی۔اسی طرح احمد تارڑ نگراں وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیرِ داخلہ ہوں گے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔اس کے علاوہ عمر سیف کو آئی ٹی کی وزارت ملنے کا امکان ہے

 

 

سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔جلیل جیلانی کو وزارت خارجہ اور جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا جائے گا۔شاہد اشرف تارڑ پوسٹل سروسز کے نگران وزیر ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے، مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعمرسیف بطور چیئرمین پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خدمات انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عمر سیف بطور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف کو 2014 میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے اور ڈاکٹر عمر سیف ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد عالمی ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔اس کابینہ میں انتہائی تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کیا گیا ہے اس حکومت کا بنیادی کام ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کروانا ہے مگر اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اسے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ یہ نگران حکومت کافی عرصے تک اقتدار کے مزے اٹھائے گی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور