انسٹا گرام پر 4ملین فالورز رکھنے والی عرفی جاوید کے اثاثے 170 کروڑ ہوگئے

بالی وڈ کی اداکارہ جو اپنی بے باکی کے سبب شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کی زد میں بھی رہتی ہیں اور ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی لگتا ہے مگر یہی بے باکی انکو دنیا بھر میں مقبول کررہی ہیں اور وہ خوب مال بنا رہی ہیں -اب میڈیا نے یہ خبر بریک کی کہ منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حیران کن نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی نیٹ ورتھ لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید سب سے زیادہ پیسہ سوشل میڈیا پوسٹ سے کماتی ہیں اس حساب سے انکی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے،صرف یہی نہیں اس کے علاوہ وہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی نظر آتی رہتی ہیں۔ عرفی جاوید کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اشتہارات بھی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔اداکارہ کی ریلز اور تصویریں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پروڈکٹ اسپانسر کرنے کیلئے بھاری رقم ملتی ہے۔ عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس