آج اے ٹی سی کی عدالت میں کیس کی سماعت کرنے والے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی -جس کے بعد کپتان کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ حکومت اب اختیار رکھتی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرلے مگر یہ خبر آتے ہی ایک مرتبہ پھر لوگوں کی ایک بڑی تعداد زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئی -انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر تے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔۔۔۔
#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/IiCBXlq74W
— Rabia Khan PTI (@RabiaKhannPTI) February 15, 2023
انسداددہشتگردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان کے وکلاءنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، عدالت کے فاضل جج راجہ جواد عباس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو ڈیڑھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت کی مہلت ختم ہونے پر عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور سماعت دوبارہ شروع ہونے پر بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واحد ملک ہے جس میں کابینہ سوچ رہی ہے عمران خان کو گرفتارکرناہے ، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہم وہ چیز سیٹ کریں گے جو ہمیشہ کیلئے طے ہو ں، میں جو ریلیف کسی اہم شخصیت کو دوں گا وہی عام شخص کو دوں گا،بابراعوان نے کہا کہ عدالت ایک آخری موقع دے کر سمن جاری کر دے ، میں دس ہزار کا شورٹی بانڈ جمع کروانے کو تیار ہوں ۔تاہم جج نے ان کی یہ بات ماننے سے انکار کردیا ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو کورٹ آنا چاہیے تھا اس کے بغیر ان کی ضمانت کی اپیل منظور نہیں کی جاسکتی –
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ ضمانت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ آپ ہائی کورٹ سے حکم نامہ لا کر میرے فیصلے کو معطل کرواسکتے ہیں ۔
زززز������