ابھی چندہفتے قبل ایک عدالت میں عمران خان کے خلاف دپشت گردی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں یہ الزام لگایا تھا کہ عمران خان نے جلسے میں زیبا نامی خاتون جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے اور اب عمران خان کے دور حکومت میں رانا ثنااللہ پر بھی اسی نوعیت کے مقدمے عدالت نے رانا ثناللہ کی گرفتاری کے احکامات صادر فرمادیے – رانا ثناللہ نے ٹی وی کیمروں کے سامنے چیف سیکریٹری اور ان کے اہل خانہ کو ڈرانے دھمکانے کی بات کی تھی –
رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
✌✌✌#باجوہ_کی_لاڈلی_مریم pic.twitter.com/aXBQJWVm0y— saad khan (@malak0Saad) February 24, 2023
ہم نیوز بریکنگ:وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو پیش کرنے کاحکم
خبر کی تفصیل پڑھیں:https://t.co/Lsf7hPFKL7 pic.twitter.com/8zxDi5zj12— HUM News (@humnewspakistan) February 24, 2023
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اگست 2022 کا ہے ، جب تحریک انصاف کی حکومت تھی اور اس وقت گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا جو کہ ق لیگ کے مقامی رہنما شاہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناءاللہ نے اس وقت کے چیف سیکریٹری اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ، میں نے یہ دھمکیاں ٹی وی پر سنی اور دیکھی ہیں ، گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی دفعات لگائیں، تاہم گجرات پولیس نے یہ مقدمہ خارج کر دیاہے اور اخراج رپورٹ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروا ئی تھی ، عدالت نے ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی، ڈی ایس پی اور ایس پی انوسٹی گیشن کوشوکا ز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے ۔