انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے والے جانورلوگ گھر و ں میں کیسے پال رہے ہیں ؟ ہائی کورٹ کا سوال

۔
“لوگ شیر ، کیٹ فیملی درندے اور نایاب ہونے والے جانور کیسے درآمد کر رہے ہیں؟

وہ ان جنگلی جانوروں کو اپنے گھروں میں کیسے رکھ رہے ہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج اطہر من اللہ کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر تنقید ۔

شیروں کی غیر قانونی تجارت سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس اطہر من اللہ نے

بورڈ سے جنگلی جانوروں کی درآمد کے طریقہ کار اور اس سے متعلق پاکستان کے قوانین کے بارے میں استفسار کیا۔

عدالت نے نشاندہی کی ، “خطرے سے دوچار نایاب نسل کے جانوروں کو ملک میں لایا جا رہا ہے

لیکن ان کو انتہائی خراب حالت میں رکھا گیا ہے۔

” ایف بی آر کے افسران کہاں ہیں؟ ہمارے سوالوں کا جواب کون دے گا؟ “

بورڈ کے وکیل نے جواب دیا کہ گزشتہ تین سالوں میں ایک ہاتھی بھی ملک میں درآمد نہیں کیا گیا۔

“ہم صرف ہاتھیوں کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ہیں۔ دوسرے جانوروں کا کیا ہوگا؟ “

جسٹس من اللہ نےاس جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان نے عدالت کو بتایا کہ جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھنا صوبائی معاملہ ہے

۔ “یہ وفاق کا اختیار نہیں ہے۔”

جسٹس من اللہ نے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے

، پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے

کیا آپ یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو ان معاہدوں کی خلاف ورزی کرنی چاہیے؟

اس پر ، ترجمان نے عدالت کو یقین دلایا کہ یہ وزارت کا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ “لیکن لوگوں کو خطرے سے دوچار کرنے وال درندوں

کو درآمد کرنے کی اجازت دینا اور جانوروں کو گھروں میں رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔”

ترجمان نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کسی کو بھی

شیر یا دیگر جنگلی جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ایف بی آر اور وزارت دونوں کے دلائل عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے

۔ چنانچہ جسٹس من اللہ نے ان سے تمام جنگلی جانوروں کی درآمد سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی اور سماعت ملتوی کردی

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم