اندھی بہری اور گونگی سندھ سرکار کے شہر کراچی میں ڈاکووں نے ریڑھی والے کو لوٹ لیا : جاتے ہوئے بے حس اور بے شرم ڈاکو ریڑھی سے سبزی بھی لے کر فرار : اللہ کی پکڑ سے تو نہیں بچ سکتے

بڑی بڑی باتیں کرنے والے بلاول بھٹو کی ناک کے نیچے کراچی شہر میں ہر روز بےگنا افراد مارےبھی جا رہے ہیں اور لٹ بھی رہے ہیں اور خود کشیاں بھی کر رہے ہیں مگر موصوف کو ہر طرف سکھ اور چین نظر آتا ہے

IMAGE SOURCE : Dawn

گاڑیوں پر تو لوگوں کو لٹتے ہوئے شائد ہی کوئی دن ہو جب ہم سندھ میں ڈکیتی کی خبر نہ سنیں مگر آج کی خبر نے دل کو ذخم دینے کے ساتھ ہماری نظروں کو بھی شرما دیا جب ایک ٹی وی فوٹج دیکھنے کو ملی جب ایک لٹیرے بدقماش ڈاکو نے دہاڑی لگانے والے ایک ریڑھی بان کو لوٹا اس کی جیب سے نقدی اور شائید موبائیل بھی لیا اور اس بےحس انسان نے اس غریب کی سبزی بھی لوٹ لی

IMAGE SOURCE : ARY News

اس مزدور کو سندھ سرکار سے تو کچھ امید نہیں مگر اللہ کی عدالت یقینا اس ظالم کو ضرور سزا دے گی اور جلد دے گی کیونکہ ظلم کی کوئی حد ہوتی ہے اور یہ بدبخت وہ تمام حدیں ہی پھلانگ گیا اس نے انسانیت کی تزلیل کی پاکستانی قوم کی تزلیل کی اور بیرون ملک جب یہ خبر دنیا بھر میں پھیلے گی تو ہر پاکستانی اس کے کیے کی سزا بھگتے گا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی