انارکلی بازارلاہور میں دھماکہ 3 افراد جاں بحق 20 افراد زخمی

لاہور کو ایک بار پھر وطن دشمنوں نے نشانہ بنا ڈالا مگر پاکستانی قوم کے عزم واستقلال کو نہ وہ پہلے متزلزل کرپائے تھے نہ آئندہ کبھی کرپائیں گے اور ان شاء اللہ جلد انجام کو پہبچیں گے

حکام نے جمعرات کو بتایا کہ لاہور کے علاقے انارکلی میں پان منڈی میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بم ایک موٹر سائیکل میں “پلانٹ” کیا گیا تھا لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک گڑھا رہ گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بم کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تکنیکی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ہم ان کے تجزیوں کی بنیاد پر کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی