کل کراچی سے ایک افسوسناک خبر آئی تھی کہ ایک اور رئیس زادے نے جو سابق ڈپٹی کشنر کا بیٹا ہےاور جس نے صرف تلخ کلامی پر اس نے ایک پولیس اہل کار کی جان لے لی پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تو معلوم ہوا کہ وہ قاتل پاکستان چھوڑ کر ملک سے باہر نکل گیا ہے جس کے لیے اب انٹرپول اس مفرور مجرم کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس حکام نے ملزم خرم نثار کے بیرون ملک فرار پر انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیاہے۔مفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کیلئے قانونی عمل شروع کر دیاگیاہے ، حکام نے کہاکہ ملزم کے پاسپورٹ کی منسوخی کیلئے بھی کارروائی کی جائے گی ۔جس کے بعد اس کو وطن واپس لانے میں آسانی ہوگی -اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کیس میں کیا پیش رفت ہوتی ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات میں مک مکا کرکے معاملہ دبا دیا جاتا ہے – اور گھر والے خود اپنے پیارے کے خون کا سودا کرکے مزے سے زندگی گزارتے ہیں –