امیتابھ بچن کے ہمشکل ، کامیڈین اداکار فیروز خان انتقال کرگئے

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل اور کامیڈین اداکار فیروز خان جو ممکری کی وجہ سے پورے بھارت میں بہت مقبول تھے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ اداکار فیروز خان ریاست اتر پردیش کے شہر بداؤں میں مقیم تھے جہاں 23 مئی جمعرات کے روز اداکار کو دل کا دور پڑا، مگر وہ ہسپتال مین دم توڑ گئے ۔فیروز خان مختلف شوز میں امیتابھ بچن کی نقالی کرنے کے لیے مشہور تھے، اُنہوں نے اپنی آخری پرفارمنس اسی ماہ 4 مئی کو دی تھی –

فیروز خان ممکری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے تھے جہاں وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرکے مداحوں اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہتے تھے اور ان سے خوب داد بھی وصول کیا کرتے تھے ۔وہ امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے بڑے ستاروں کی بھی نقل کرتے تھے، فیروز خان کی اچانک موت پر اُن کے ساتھی اداکار اور شوبز انڈسٹری بہت رنجیدہ ہے ۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے مختلف مرد اور خواتین نے ان کی اچانک موت پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی –

فیروز خان کے دوست اور شاہ رخ خان کی نقل اُتارنے والے اداکار درگا راہیکوار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فیروز خان اور کپل شرما کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے درمیان فیروز خان بھائی جان نہیں رہے۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ