امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریہ رائے کو انسٹا گرام پر ان فالو کردیا؟

بالی وڈ سینئر اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے بہو ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا سے مبینہ اَن فالو کرنے پر ابھیشک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں پھر سے گردش کرنے لگیں -اس حوالے سے ماضی میں بھی کئی مرتبہ ابھیشک اور ایشوریہ کے بریک اپ کی خبریں آتی رہی ہین مگر ہر بار یہ خبر جھوٹی ہوتی تھی –

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ابھیشک اور ایشوریا کے مابین کی طلاق کی اطلاعات پہلے بھی یہ خبریں پھیلتی رہیں کہ ایشوریا رائے کے بچن خاندان سے تعلقات خراب ہو گئے ان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں تاہم اس کے بعد ایشوریا اور ابھیشک، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم “دی آرچیز” میں ایک ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑنے لگیں۔

مگر اب ایک بار پھر خبریں آرہی ہیں کہ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا، دوسری جانب یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ امیتابھ اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔ امیتابھ کے بیٹے ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس سے ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے جو 12 برس کی ہو گئی ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس