امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا؛ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہاہے کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔وزیر خارجہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے ،مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا بڑا مسئلہ نہیں،ان کا کہناتھا کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جا رہا ہوں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی