امریکی سائنس دان ہنری کلاسن نے اسلام قبول کرلیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری کلاسن دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری کلاسن نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنری نے اسلام قبول کرنے کے بعد رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا، نماز تراویح ادا کی اور جلد ہی عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر احمد حسن بطل نے ہنری کلاسن کا نام اسلامی نام عبدالحق رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ ہنری کلاسن ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر،سٹیم سیلز کے شعبے کے سرکردہ سائنسدان اور موروثی نابینا پن کے علاج کیلئے سٹیم سیل دوا کے موجد ہیں جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کیلئے منظور کیاہے۔ واشنگٹن (انٹرنیوز)

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل