دنیا بھر میں چوری ہونا معمول کی بات ہے مگر کسی دوسرے ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے مرد و کواتین اگر یہی حرکت کردالین تو پھر یہ خبر بن جاتی ہے اور دنیا بھر کے اخبارات میں چھپتی ہے اور اس ویدیوز دنیا دیکھتی ہے -ایسی ہی غلطی بھارت سے امریکہ آئی دو طالباکربیٹھین اور پھر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑگئی اور پورے بھارت میں ان کے اہل کانہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑگیا – امریکہ میں دکان میں چوری کرنے پر دو بھارتی طالبات کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں ایک طالبہ کا تعلق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے ہے اور دوسری ریاست آندھرا پردیش کے شہر گونترا سے ہے اور وہ حصول تعلیم کے لیے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ہوبوکن میں مقیم ہیں۔
طالبات کی عمریں 20اور 22سال بتائی گئی ہیں جنہوں نے ہوبوکن کی ایک سپرمارکیٹ سے کچھ اشیاءاٹھائیں اور ادائیگی کیے بغیر فرار ہو گئیں۔ سپرمارکیٹ انتظامیہ کی طرف سے پولیس کو رپورٹ کی گئی۔ دونوں طالبات پولیس کو دیکھ کر معافی مانگنے لگیں اور چوری شدہ اشیاءکی دوگنا قیمت اداکرنے کی پیشکش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گی تاہم پولیس نے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔