امریکہ کی ایبی اور ہینسل نے جوش بولنگ سے شادی کرلی

امریکہ میں 2 خواتین ایسی ہیں جن کا ایک ہی دھڑ ہے یا یہ کہ لیں کہ امریکہ میں ایک خاتون ایسی ہے جس کے 2 سر ہیں تو دونوں باتیں ہی درست ہوں گی -مگر حقیقت یہ ہے کہ امریکہ میں ایک ماں کے ہاں ایسی دو بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے سر آپس میں اس طرح اللہ تعالیٰ نے جوڑ کر پیدا کیا کہ دنیا کا کوئی ماہر سے ماہر ڈاکٹر بھی ان کو الگ کرنے کی ہمت نہ کرسکا -یہ بچیاں وقت گزرنے کے ساتھ بڑی ہوتی گئیں اور شادی کی عمر تک پہنچ گئیں –
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی رہائشی ایبی اور برٹنی ہینسل جو جسمانی طور پر آپس میں جڑی ہوئی ہیں، ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں، حیران کن طور پر جڑے ہونے کے باوجود دونوں بہنیں دوسرے لوگوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتی ہیں، سڑک پر کار چلاتی ہیں، بازاروں میں گھوم پھر کر شاپنگ کرتی ہیں اور پانی میں کود کر تیراکی بھی کرتی ہیں۔

ایبی اور برٹنی دنیا کے سب سے مشہور جڑواں بچوں میں سے ہیں، ان میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں، ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں، ان میں سے ہر ایک کے جسم کے ایک حصے پر کنٹرول ہے، ایبی کے دائیں طرف اور برٹنی بائیں طرف کو کنٹرول کرتی ہے۔
ایبی اور ہینسل نے کچھ عرصہ قبل جوش بولنگ نامی شخص سے شادی کر لی، بولنگ ایک میل نرس اور فوجی تجربہ کار ہیں، حال ہی میں شادی کے دن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا صارفین خوب سراہتے ہوئے داد دے رہے ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں جڑواں لڑکیوں کو مشترکہ عروسی جوڑے میں دولہا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، دونوں جڑوں بہنیں میڈیا سے دور رہتی ہیں کیونکہ سوشل میڈیاپر اس طرح کے سوال پوچھے اور کمنٹس کیے جاتے ہین جو ان کی پرسکون زندگی میں طلاطم اور اضطراب پیدا کرسکتے ہیں – تاہم سولہ سال کی عمر میں انہوں نے ایک دستاویزی فلم میں حصہ لیا تھا۔

ایبی اور برٹنی اب مینیسوٹا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہیں ، دونوں پہلی بار 1996ء میں اوپرا ونفری کے شو میں شریک ہوئیں اور لائف میگزین کے سرورق پران کی تصاویر چھپیں جس سے پوری دنیا میں ان کی پہچان ہوئی ، دونوں بہنوں نے پیانو بجانے اور ورزش کے دوران ہم آہنگی کرنے کی اپنی حیرت انگیز صلاحیت سے ڈاکٹروں کو بھی حیران کیا۔مگر جس مشکل طرح سے وہ اپنی زندگی گزار رہی ہیں ،اس کا اندازہ صر ف وہ خود ہی کرسکتی ہیں کوئی دوسرا اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی