امریکہ کی اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ کےسخت رویوں اور دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کے سبب دنیا اب امریکہ سے ناراض نظرآنے لگی ہے -امریکہ نے جب سے کھل کر یوکرین کی حمایت کی ہے تو روس میں رہنے والی امریکیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں امریکہ کو بھی اس بات کا احساس ہے اسی لیے اس نے انتہاء پسندوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت کردی –
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں واقع امریکی سفارتخانے نے ممکنہ دہشتگرد حملوں کے پیش نظر امریکی شہریوں کو روس چھوڑنے اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ روس میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی شہریوں کو شدت پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے روس سے نکلنے کی تاکید کی ہے۔سفارت خانے کے پیغام میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران امریکی شہریوں کو بڑے اجتماعات اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق انتہاء پسند ماسکو میں بڑے اجتماعات اور کنسرٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔واشنگٹن (انٹرنیوز)

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف