امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج سے انکار

عمران خان نے جب سے امریکہ پر ان کی حکومت کو گرانے کی سازشوں کا الزام لگا یا 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی امریکہ اپنی صفائیاں دیتا پھررہا ہے – امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت گرانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں امریکہ ملوث تھا۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مزید کہا کہ ہم پروپیگنڈا نہیں ہونے دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ ہماری قابل قدر دوطرفہ شراکت سمیت اہم دو طرفہ تعلقات کی راہ میں غلط معلومات یا غلط معلومات کو نہیں آنے دیں گے۔

 

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ جو کہ بدستور برقرار ہے۔پاکستان میں اگلے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ابھی انتخابات کا شیڈول نہیں ہوا، لیکن ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر ہم دنیا بھر کے اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکہ پاکستانیوں کے لگائے گئے الزامات کا خود کو پابند سمجھ رہا ہے – امریکہ کے اس بیان پر اب پاکستانی کس طرح رسپانس کرتے ہیں یہ ٹویٹر ٹرینڈ بتائے گا –

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں