امریکہ نے مختلف ممالک میں بسےامریکی شہریوں پر حملے کا الرٹ جاری کردیا

اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے مسلمانوں میں سخت غصہ پایا جارہا ہے -اب کیونکہ جو بائیڈن نے نہ صرف اسرائیل کی حمایت اور ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا بلکہ اسلحے سے بھرے جہاز بھی اسرائیل بھجوادیے جس کی فوٹج جاری ہونے پر امت مسملمہ کے دل زخمی ہوگیے اور پھر ایک امریکی نے ایک 6 سالہ فلسطینی بچےکو جس بے دردی سے قتل کیا اس نے بھی امریکیوں کی زندگیوں کے لیے خطرات بڑھا دیے-امریکہ کو اب یہ اطلاعات ملی ہیں کہ بہت سے ممالک میں مقیم امریکی غیر محفوظ ہوسکتے ہیں -اس لیےامریکہ نے غزہ جنگ کے سبب اپنے شہریوں پر دنیا بھر میں حملوں کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں کا امکان ہے۔ امریکی شہریوں کے خلاف مظاہرے یا پرتشدد کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں کیا گیا، اس تازہ ترین بدلتی صورتحال نے امریکہ کو بھی بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے اور اسرائیل کوغزہ میں مصر سے انے والی امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے