پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل جو آج کل درس وتدریس کے ساتھ ساتھ اردو اور پنجابی وی لاگ بھی کرنے لگے ہیں ، نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد کو ’بہت بڑی کامیابی‘ قرار دے دیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ ’امریکا کے 368 کانگرس ممبران نے پاکستان کے الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں جاری فسطائیت، جھوٹے کیسز اور شہریوں کے اغوا، صحافیوں کی زبان بندی کی مذمت اور ان کے خلاف تحقیقات کے مطالبے پر 368 کانگرس ممبرز نے ووٹ کیا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی ایمبیسی اور رجیم نے امریکا میں پورا اور سارا زور لگایا اور اس کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ کا شکر ہے کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 7 ووٹ اس کے مخالف پڑے‘۔شہباز گل نے کہا کہ ’اس کامیابی کا سہرا پاکستانی کمیونٹی کو جاتا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے اپنے یو ٹیوب فالورز اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی کہ ان سب کی اس کاوش کو سراہیں اور شئیر کریں‘۔ اس پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پوری دنیا نوٹس لے رہی ہے کہ یہ ایک گندا الیکشن ہے، امریکی کانگریس نے بھی نوٹس لے لیا لیکن ابھی تک ہماری عدالتوں نے نوٹس نہیں لیا۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا گلہ کیا کہہماری عدالت کوصرف وہ الیکشن نظر آیا جس میں نواز شریف صدر بنا۔ امریکہ تک کو پتہ چل گیا کہ پاکستان میں دھاندلی والا الیکشن ہوا مگر ہماری عدالتوں کو نظر نہیں آسکا –
امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل
24