امریکہ میں پاس ہونے والی قرار داد کے پیچھے پی ٹی آئی ہے ؛حنیف عباسی

نون لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی جانب قدم اٹھانا شروع کرتا ہے تو صہیونی طاقتیں ملک میں موجود اپنے سہولت کاروں کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں امریکن کانگریس میں پاس کرائی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جو الیکشن ہوئے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں، میں اس کے پس منظر میں جانا چاہوں گا، میں کسی ملک اور پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے نہیں آیا لیکن کچھ چیزیں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔

کہ جب بھی ملک ترقی کی جانب قدم اٹھانا شروع کرتا ہے، اس کے معاشی اشاریے مثبت ہونا شروع ہوتے ہیں تو صہیونی طاقتیں اپنے سہولت کاروں کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کا ملک ہے، اس میں 8 فروری کو شفاف، پرامن الیکشن کرانا بہت بڑی جیت ہے، لیکن اس قرارداد کے پیچھے کون ہے، جو کرکٹ میچ کے دوران جہاز اڑائے گئے، اس کے پیچھے کون ہے ، امریکی کانگریس میں لابنگ کے لیے ہر ملک، ہر پارٹی اور ہر سازشی ٹولہ لاکھوں ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں، جب ہم آئی ایم ایف کے پاس جار ہے تھے تو وہاں احتجاج کس نے کیے، اس کے حکام سے ملاقاتیں کرکے کہا گیا کہ پاکستان کو فنڈز نہ دیے جائیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ قراردار کے پیچھے جاوید برکی ہیں جو عمران خان کے کزن ،شہباز گل اور ایک پاکستانی نژاد احمدی شخص ڈاکٹر آصف ہیں، انہوں نے لاکھوں ڈالرز خرچ کیے- بعض صحافیون نے اپنے وی لاگ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے امریکی پارلیمنٹ میں 368 ارکان نے قرار داد کے حق میں جبکہ صرف 7 افراد نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا -اور مطالبہ کیا تھا کہ اس الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی