امریکہ ملک میں خوشحالی کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے: نیڈ پرائس

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں اپنی باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور ہم ان کے اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے