یو ایس اے میں ایک بار پھر المناک دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیا جب ایک یونیورسٹی کے تین کھلاڑیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جس کے شبہ میں یو ایس کالج کے ایک سابق فٹ بال کھلاڑی کو پیر کو گرفتار کیا گیا اور اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ۔ہینریکو کاؤنٹی میں پولیس نے بتایا کہ جونز کو پیر کی صبح رچمنڈ کے ایک مضافاتی علاقے سے “بغیر کسی واقعے کے” گرفتار کیا گیا ۔یو وی اے کے صدر جم ریان کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ایک بس میں اس وقت پیش آیا جب طلباء فیلڈ ٹرپ سے واپس آ رہے تھے، جنہوں نے کہا کہ مرنے والے تینوں افراد سکول کی فٹ بال ٹیم کے رکن تھے اس کے علاوہ دو دیگر طالب علم زخمی ہوئے، اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے-
ریان نے کہا یہ ہماری کمیونٹی کے لیے ایک افسوسناک اور المناک دن ہے۔ میرا دل متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے غمگین ہے۔ مرنے والے تین کھلاڑیوں کی شناخت کیولیئرز وائیڈ ریسیور لیول ڈیوس جونیئر اور ڈیوین چاندلر اور لائن بیکر ڈی شان پیری کے نام سے ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اس بزدلانہ فائرنگ” کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کانگریس سے بندوقوں کے کنٹرول کے سخت قوانین منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔