کسی کی موت کی خبر اس کے گھر والے یا قریبی رشتہ دار و دوست احباب ہی دیتے ہیں کینسر سے لڑتی امریکی ٹک ٹاکر ڈاکٹر کمبرلے نکس کی اپنی ہی موت کی اطلاع دینے کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ 31سالہ ڈاکٹر کمبرلے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔
وہ ٹک ٹاک پر کافی مقبول تھیں ان کے 1لاکھ 37ہزار فالو ز بھی تھے ۔ 8مئی کو کینیڈا کے شہر کیلگری سے وہ ہمیشہ کےلیے رخصت ہوگئیں ، جس کی اطلاع پر مبنی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر سکیجول کر رکھی تھی، تاکہ وہ ان کی موت کے بعد خود بخود پوسٹ ہو جائے اور ان کے مداحوں کو ان کی موت کی خبر ہو جائے۔
رپورٹ کے مطابق اپنی موت کے بعد پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو میں ڈاکٹر کمبرلے کہتے ہیں کہ ’’اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں دنیا سے جا چکی ہوں۔‘‘
ڈاکٹر کمبرلے خلیوں کے کینسر’میٹا سٹیٹک سرکوما‘ میں مبتلا تھیں۔ ۔ وہ اپنی ویڈیو میں لوگوں سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ سرکوما کینسر ریسرچ کے لیے چندہ دیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بائیو میں ایک لنک بھی دیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس لنک پر جائیں اور رقم عطیہ کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے شوہر مائیکل میک ایساک کو ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست بھی کی۔
ویڈیو میں اپنے آنسو ضبط کرتے ہوئے 3 سال کینسر سے لڑتی 31 سالہ ڈاکٹر کمبرلے کہتی ہیں کہ ’’میں نے ایک خوبصورت زندگی گزاری، جس پر مجھے فخر ہے۔ وہ لوگ جو مجھے جانتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ میں اپنے پالتو جانوروں سے، اپنے شوہر سے اور میک اپ سے محبت کرتی ہوں۔یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہے۔‘‘ ان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 51لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔اور ان کے شوہر کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کررہے ہیں اور ڈاکٹر کی وصیت کے مطابق ان کے شوہر کو ٹک ٹاک پر فالو بھی کررہے ہیں
امریکن خاتون ٹک ٹاکر کی آخری پوسٹ اور پیشن گوئی نے مداحوں کو رلا دیا
29