ٹی ٹونٹی کی یہی خوبی ہے کہ اس میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کونسی ٹیم کس حریف کو شکست دے کر دنیا کو حیران کردے -ایسا ہی کچھ اس بار امریکن ٹیم نے کر ڈالا اور دنیا بھر کے اخباروں میں اپنا نام لکھوادیا –
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ہی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دید ی جس کے بعد اس سیریز پر دنیا بھر کے تجزیہ کاروں اور کھلاڑیو کی نظر جم گئی ہے – آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ کی ٹیم کے خلاف امریکا کی یہ پہلی فتح ہے ۔ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔امریکا نے 154 رنز کا ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا -امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 ، کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔
امریکا نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا
15