امریکا میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون مک کارتھی سے ملاقات کی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔
مک کارتھی سےملاقات میں پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور اور تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان بھی موجود تھے۔ ایک معروف اخباری رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر سے غیر رسمی ملاقات ہیوسٹن میں ہوئی۔
امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر سے علیمہ خان کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پربات ہوئی۔اس سے قبل فواد چوہدری کی بھی امریکی اہل کار سے چند روز قبل ملاقات ہوئی تھی –
تحریک انصاف امریکا کے رہنما پچھلے چند ماہ میں کئی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور نے سپیکر مک کارتھی سے چند ہفتے پہلے بھی ملاقات کی تھی، جاوید انور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔